فرانسیسی میڈیا نے پاکستان مخالف بھارتی پروپیگنڈے کا پول کھول دیا

فرانسیسی میڈیا نے افغانستان کی صورتحال پر حقائق نامہ جاری کرکے بھارتی میڈیا کے پاکستان مخالف پروپیگنڈے کا پول کھول دیا۔

فرانسیسی میڈیا نے واضح کردیا کہ پاکستان دشمنی میں بھارتی میڈیا صحافتی اقدارکی تباہی پر تلا ہواہے، افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد بھارتی مرکزی میڈیا نے غلط معلومات پھیلائیں۔

فرانسیسی میڈیا نے بھارتی میڈیاادارے ‘انڈیا ٹوڈے‘ سمیت بھارت کے دیگر میڈیا ہاؤسز کو اس کا ذمہ ٹھہرایا ۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی بھارت کا افغان صوبے پنجشیر سے متعلق پاکستان کے خلاف بھونڈا پروپیگنڈا بے نقاب ہوچکا ہے۔

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے وادی پنجشیر سے متعلق بھارتی میڈیا کے پاکستان کے خلاف بے بنیاد اور بھونڈے پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ’افغانستان کے اندر جو بھی ہو رہا ہے اس سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں ، چاہے وہ پنجشیر ہو یا کہیں اور۔’

اپنا تبصرہ بھیجیں