مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پارٹی کے کچھ لوگ پارٹی کی طاقت کو نہیں سمجھتے اور دوسرا راستہ اختیار کرنا چاہتے ہیں۔
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پارٹی میں اختلاف رائے ہے اور مریم نواز نے اسی کی بات کی ہے۔
انھوں نے کہا کہ پارٹی کا صدر مضبوط ہو تو پارٹی مضبوط ہوتی ہے، شہباز شریف مسلم لیگ ن کے صدر اور نواز شریف روح رواں ہیں۔
شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف اپنی واپسی کا فیصلہ ڈاکٹروں کے مشورے سے خود کریں گے۔