گوجرانوالا میں محلے دار نے بچےکو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

گوجرانوالا میں محلے دار نے بچےکو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، میڈیکل رپورٹ میں بھی زیادتی ثابت ہوگئی۔

پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ نوشہرہ ورکاں کے علاقے میں پیش آیا، بچہ گھر سے کھیتوں میں جا رہا تھا کہ محلہ دار ملزم ورغلا کر بچےکو خالی مکان میں لےگیا اور زیادتی کانشانہ بنایا۔

میڈیکل رپورٹ میں بھی زیادتی ثابت ہوگئی ہے اور پولیس نے ملزم کے خلاف بچے سے زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم کی تلاش جاری ہے اور اس کو جلد گرفتار کر لیا جائےگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں