پشاور :ہاتھ، پاؤں بندھی لاش کو کراچی سے افغانستان بھیجنے کی کوشش کو ناکام بنادیا گیا۔
پشاور پولیس نے گڈز ٹرانسپورٹ اڈے پر کارروائی کرتے ہوئے پلاسٹک کے ڈرم میں بند لاش برآمد کرلی ہے ۔
پولیس کے مطابق لاش کراچی سےیکم ستمبر کو افغانستان کے لیے بک کی گئی تھی، جبکہ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئی۔
پشاور پولیس کا کہنا ہے کہ اڈا مالک کو تفتیش میں شامل کرلیا گیا ہے جبکہ لاش کی شناخت اور ڈرم بک کرنے والے کی گرفتاری کے لیے کراچی پولیس سے بھی رابطے میں ہیں۔