منشیات فروشوں سے مقابلے میں 28 سالہ اے ایس آئی شہید

راولپنڈی کے تھانہ سول لائن کے علاقے راشد منہاس روڈ پر گزشتہ شب پولیس اور منیشات فروشوں کے مابین مقابلے میں 28 سالہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) اسلم فاروقی شہید ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ رات 9 بجے مریڑ حسن اور کچری چوک کے نزدیک پیش آیا جس میں ایک ڈرگ ڈیلر ماجد بھی مارا گیا جب کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

شہید اے ایس آئی اسلم فاروقی کی نماز جنازہ بروز ہفتہ 2 اکتوبر کو صبح 9 بجے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں ادا کی گئی۔

جامِ شہادت نوش کرنیوالے اے ایس آئی کی ساڑھے تین سال قبل شادی ہوئی تھی جن کے تین کمسن بچے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں