پشاور کے علاقے بڈھنی میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد کی فائرنگ سے خاتون نرس جاں بحق ہو گئی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق 28 سالہ شازیہ اسلام آباد کے ایک نجی اسپتال میں نرس تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے تاہم مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
دوسری جانب جاں بحق نرس کے لواحقین کا کہنا ہے کہ ان کی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں تھی۔