اسپینش فٹ بال لیگ لالیگا میں ریال میڈرڈ کو اسپانیول نے ایک کے مقابلے میں2 گول سے ہرادیا۔
ریال میڈرڈ اور اسپانیول کے درمیان میچ دلچسپ رہا، 17ویں منٹ میں اسپانیول نے ٹوماس کے گول کے ذریعے برتری حاصل کی، دوسرے ہاف کے 60ویں منٹ میں ایلکس ویڈال نے گول کرکے ٹیم کی برتری دُگنی کردی۔
ریال میڈرڈ کے اسٹار کھلاڑی کریم بینزما نے 71ویں منٹ میں ایک گول کا خسارہ کم کیا لیکن کھیل کے خاتمے تک ریال میڈرڈ مزید گو ل نہ کرسکی یوں مقابلہ دو ایک سے اسپا نیول کی جیت پر ختم ہوا۔
ایک اور میچ میں ایلچی نے سیلٹا ویگو کو ایک صفر سے شکست دی۔https://twitter.com/LaLigaEN/status/1444695847070060544
ایلچی اور سیلٹا ویگو کے درمیان میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا، دوسرے ہاف کے آغاز پر ہی ایلچی نے سیلٹا ویگو پر برتری حاصل کرلی، اُن کی جانب سے ڈیریو بینی ڈیٹو نے گیند حریف ٹیم کے جال میں پہنچائی، جس کے بعد کوئی گول نہ ہوسکا اور میچ کا اختتام ایلچی کی ایک صفر کی جیت پر ہوا۔
اتوار کے روز کھیلے گئے ایک اور میچ میں ویا ریال نے ریال بیٹس کے خلاف دو صفر سے فتح سمیٹی۔
ویا ریال کے دونوں گول آرنا ؤ ڈینجوما نے پہلے اور دوسرے ہاف میں بنائے۔
اس کے علاوہ گیٹافی اور ریال سوسائیڈڈ کا میچ ایک، ایک گول سے برابر رہا۔
گیٹافی نے پہلے ہاف میں گول کیا جبکہ ریال سوسائیڈڈ نے 68ویں منٹ میں گول کرکے مقابلہ برابر کیا۔