مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے صاحبزادے جنید صفدر کے نام آف شور کمپنیوں کی ‘غلط’ خبر چلانے پر نجی چینل کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کردیا۔
ایک بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ جنید صفدر کےخلاف جھوٹی خبرپرچینل نےفوری معافی نہ مانگی توعدالت جاؤں گی۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ چینل کے خلاف ہرجانےکا مقدمہ کروں گی، اگر خبر یوکے ڈیسک نے نشرکی تو برطانیہ میں مقدمہ کروں گی۔
دوسری جانب جنید صفدر نے بھی اپنے نام آف شورکمپنی ہونے کی خبر چلانے والے چینلز کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کیا ہے۔
This is not enough. ARY needs to tender an unambiguous apology for running a totally malicious & fabricated news dragging my son or be ready for a strict legal action here and in the UK. pic.twitter.com/X7HAtKFVR1
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) October 3, 2021
جنید صفدر کا کہنا تھا کہ قانونی چارہ جوئی کے سلسلے میں اپنے وکیل کو ہدایت جاری کردی ہیں، میری کوئی آف شورکمپنی نہیں، میں طالب علم ہوں اور میرا صرف ایک بینک اکاؤنٹ ہے۔
پنڈورا پیپرز پر تحقیق کرنے والے صحافی عمر چیمہ نے بھی جنید صفدر سمیت شریف خاندان کے کسی بھی فرد کا نام پیپرز میں ہونے کی تردید کی ہے۔