اردن میں سرجڑے بچوں کو کامیاب آپریشن کے بعد علیحدہ کردیا گیا

اردن میں یمن سے تعلق رکھنے والے7 ماہ کے سرجڑے بچوں کو کامیاب آپریشن کے بعد علیحدہ کردیا گیا ہے ۔

عرب میڈیا کے مطابق ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اردن میں اس طرح کا پہلا کامیاب آپریشن کیا گیا ہے جو ہمارے ملک کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے ۔

ڈاکٹروں کے مطابق یمن سے تعلق رکھنے والے سرجڑے بچوں کو علیحدہ کرنے کیلئے 8 گھنٹے کا طویل آپریشن کیا گیا جبکہ اس میں25 سرجنز نے حصہ لیا۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن رواں سال جولائی میں کیا گیا تھا لیکن آپریشن کےبعد دونوں بچوں کو مصنوعی سانس اور طویل عرصے تک خاص علاج کی ضرورت تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت تک انتظار کرنا چاہتے تھے جب تک ہمیں 100 فیصد یقین نہ ہوجائے کہ سب کچھ ٹھیک ہوگیا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اب جڑواں بچوں احمد اور محمدکی صحت بلکل ٹھیک ہے ۔

واضح رہے کہ جڑواں بچے یمن میں پیدا ہوئے تھے مگر سرجری کے لیے ان کو اس سال فروری میں عمان لایا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں