حیدرآباد: ملزمہ کی گرفتاری کیلئے پولیس کا چھاپہ، دل کا دورہ پڑنے سے والدہ انتقال کر گئی

حیدرآباد میں قتل کیس کی ملزمہ کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ملزمہ کی والدہ انتقال کر گئی۔

پولیس کے مطابق حیدر آباد کی جی او آر کالونی میں قتل کیس میں نامزد ملزمہ کی گرفتاری کے لیے اس کی والدہ کے گھر پر چھاپا مارا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی والدہ بیمار تھیں، پولیس کے جانے کے بعد فوتگی کی اطلاع ملی۔

دوسری جانب متوفی کے شوہر کا کہنا ہے کہ پولیس چھاپے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے بیوی کا انتقال ہوا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ملزمہ پر اپنے دیور کے کمسن بیٹےکو پانی کی ٹنکی میں ڈبو کر قتل کرنےکا الزام ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں