سمندری طوفان شاہین کے ٹکرانے سے عمان اور ایران میں مختلف واقعات میں 9 افراد ہلاک ہوگئے۔
مقامی میڈیا کے مطابق طوفان کے زیراثر عمان کے حصوں میں شدید بارش اور تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ہواؤں کی رفتار 120 سے 150 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔
قطع الحركة في شوارع محافظة مسقط عدا طريق مسقط السريع وسوف يسمح لحركة الحالات الطارئة والإنسانية إلى حين مرور الإعصار (شاهين) وانتهاء تأثيراته على محافظة مسقط لتزايد الحركة غير الضرورية وتحركات المركبات والأفراد وما يسببه من حالات احتجاز للمركبات.
#العمانية pic.twitter.com/PhnrFOy4VH
— وكالة الأنباء العمانية (@OmanNewsAgency) October 3, 2021
مقامی میڈیا کے مطابق عمان میں سیلابی صورتحال ہے اور پہاڑی تودہ گرنے سے3 اموات ہوئیں۔
عمان کے علاوہ ایرانی ساحلی پٹی پر بھی طوفان کے اثرات جاری ہیں اور چاہ بہار بندرگاہ پر طوفان کے باعث 6 افراد ہلاک ہوگئے۔
عمان کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان شاہین شدت کم ہونے کے بعد ٹروپیکل اسٹورم میں تبدیل ہوگیا ہے۔