لاہور: ڈینگی کیسز میں اضافہ، ایکسپو سینٹر میں فیلڈ اسپتال قائم کرنے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب حکومت نے ڈینگی کے مریضوں کے لیے فیلڈ اسپتال قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق سیکریٹری صحت ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کا کہنا ہے کہ ڈینگی کے مریضوں کے لیے ایکسپو سینٹر میں 340 بیڈز پر مشتمل فیلڈ اسپتال جلد قائم کیا جائےگا۔

سیکریٹری صحت کی جانب سے ایکسپو سینٹر میں انتظامات کا جائزہ بھی لیا گیا۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں میں ڈینگی بخار کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہونے لگا ہے۔

اس سے قبل ڈینگی کیسز میں اضافے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر صحت یاسمین راشد بھی خبردار کرچکی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں ڈینگی کے سب سے زیادہ خطرات لاہور میں ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں