ویڈیو : فیصل آباد میں چالان کرنے پر کار سواروں کا ٹریفک وارڈن پر تشدد

فیصل آباد: نڑوالا چوک میں چالان کرنے پر کار سوار افراد نے ٹریفک وارڈن کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

ذرائع کے مطابق ٹریفک وارڈن نے کار سوار فیملی کا چالان کیا تھا جس کے بعد کار میں سوار مرد اور خواتین کی جانب سے ٹریفک وارڈن پر تشدد کا واقعہ دیکھنے میں آیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ٹریفک وارڈن کی درخواست پر 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

دوسری جانب ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک وارڈن نے گاڑی غلط پارکنگ پر چالان کیا تو کار سوار فیملی نے وارڈن پر حملہ کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں