سرگودھا میں گٹروں کی صفائی کے دوران تین سینیٹری ورکرز ڈوب گئے۔
ریسکیو کے مطابق لاری اڈا کے قریب میٹروپولیٹن کا عملہ گٹروں کی صفائی میں مصروف تھا کہ اس دوران تین ورکرز نالے میں ڈوب گئے۔
ریسکیو حکام کا بتانا ہےکہ فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں اور ایک کو زندہ بچا لیا گیا،جس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی
دوسری جانب جاں بحق ورکرز کے لواحقین نے عملے کو سہولیات فراہم نہ کرنے پر نوری گیٹ پر احتجاج کیا جس سے ٹریفک معطل رہی۔
مظاہرین نے سینیٹری ورکرز کو کام کے دوران سہولت نہ فراہم کرنے والوں کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کیا۔