سندھ حکومت اور آئی جی کے درمیان ایک بار پھر تنازع سامنے آگیا

سندھ حکومت اور آئی جی سندھ میں ایک بار پھر تنازع سامنے آگیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تنازع وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے پی ایس او فرخ بشیر کی ترقی نہ ہونے پر ہوا ہے، ایس ایس پی فرخ بشیر سمیت کئی سینیئر افسران کی اگلے عہدے پر ترقی نہ ہو سکی، اس سلسلے میں وزیراعلیٰ کو بتایا گیا ہے فرخ بشیر کی ترقی نہ ہونےکے ذمہ دار آئی جی سندھ مشتاق مہر ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے چیف سیکرٹری کو ہدایت کی ہےکہ آئی جی سندھ کو اظہار نا پسندیدگی کا خط لکھا جائے تاہم چیف سیکرٹری کی جانب سے تاحال خط نہیں لکھا گیا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا ہےکہ سینٹرل سلیکشن بورڈ نے سندھ سے اس دفعہ صرف تین افسران کی ترقی کی منظوری دی ہے جن میں مقدس حیدر ، عبدالسلام شیخ اور حمید کھوسو شامل ہیں اور جن افسران کی ترقی نہ ہوسکی ان میں فرخ بشیر ، فیصل بشیر ، رائے اعجاز اور ڈاکٹر فاروق احمد شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق سینٹرل سلیکشن بورڈ نے سندھ سے اس بار صرف 3 افسران کی ترقی کی منظوری دی ہے،ذرائع مزید بتاتے ہیں کہ آنے والے دنوں میں آئی جی سندھ کے قریب سمجھے جانے والے افسران کے تبادلوں کا بھی امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں