اہور: گرین ٹاؤن میں تشدد کا نشانہ بننے والے بہن بھائی کی میڈیکل رپورٹ آ گئی جس کے مطابق دونوں بچوں کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں۔
لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں گھریلو ملازم دو بہن بھائیوں محسن اور ارم کو مالک مکان نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے تشدد میں ملوث ملزمان شاہد اور اس کی بیوی اقرا کو گرفتار کر رکھا ہے۔
دونوں کمسن گھریلو ملازمین کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی جس میں بتایا گیا ہےکہ کمسن محسن اور ارم کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود ہیں۔
پولیس کے مطابق دونوں بچوں کو والدین نے کام کے لیے گھر میں رکھوایا تھا جہاں ان پر تشدد کیا جاتا تھا۔
ایک روز قبل بچے مالک مکان کے چنگل سے بھاگ کر ایک دکان میں پہنچے تھے جہاں کسی نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی، اب دونوں بہن بھائی چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی تحویل میں ہیں۔
چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے بچوں سے ملاقات کی اور انہیں انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔