این ایل ای امتحان کیخلاف احتجاج کیلئے ڈاکٹرز اسلام آباد روانہ

پاکستان میڈیکل کمیشن کے سامنے این ایل ای امتحان کے خلاف احتجاج کے لیے میڈیکل طلبہ اور ڈاکٹرزلاہور سے اسلام آباد روانہ ہوگئے۔

میڈیکل اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام پی ایم سی اور این ایل ای امتحان کے خلاف اسلام آباد میں ہونے والے لانگ مارچ اور دھرنے میں شرکت کے لیے مختلف کالجز سے تعلق رکھنے والے میڈیکل کےطلبہ اور ڈاکٹرز کا قافلہ ٹھوکرنیاز بیگ سے اسلام آباد روانہ ہوا۔

روانگی سے قبل قافلے میں شریک ڈاکٹرز نے مظاہرہ کیا جب کہ میڈیا سے گفتگو میں مطالبہ کیا کہ پی ایم سی این ایل ای امتحان کا قانون واپس لےکر پرانا طریقہ کار بحال کرے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں مطالبات پورے ہونے تک پاکستان میڈیکل کمیشن کے دفتر کے باہر دھرنا دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں