بھارت : بندر نے رکشے میں سوار شخص کے ہاتھوں سے 2 لاکھ روپے چھین لیے

بھارت کی شہر جے پور میں بندر نے رکشے میں سوار شخص کے ہاتھوں سےایک لاکھ بھارتی روپے ( 2 لاکھ پاکستانی روپے ) سے زائد چھین کر سڑک پر پھینک دیے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اتوار کے روز جے پور میں ایک شخص اپنے 2 دوستوں کے ہمراہ رکشے میں سوار تھا کہ اچانک ٹریفک جام ہوگیا ۔

ٹریفک کے جام ہونے کی وجہ سے رکشا سٹرک پر رُکا ہوا تھا کہ اچانک ایک بند رکشے میں گھنسا اور شخص کے ہاتھ میں موجودتولیے جس میں ایک لاکھ بھارتی روپے موجود تھے چھین کر فرار ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بندر پیسے چھین کر درخت پر چڑھ گیا جہاں سے اس نے ساری رقم سڑک پر پھینک دی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص 56 ہزار بھارتی روپے واپس حاصل کرنے میں کامیاب رہا لیکن باقی رقم واپس نہیں مل سکی چونکہ اس علاقے میں سی سی ٹی وی کیمرے نہیں تھے ، پولیس شناخت نہیں کر سکی کہ باقی نقدی کون لے گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں