سرجری کے دوران رونے پر کلینک انتظامیہ نے خاتون سے اضافی رقم وصول کرلی۔
امریکا میں ایک خاتون بدھ کے روز تِل ہٹوانے کیلئے کیلنک پہنچیں جہاں ان کی سرجری کی گئی جس کے بعد کلینک انتظامیہ نے خاتون کو سرجری کے دوران رونے پر اضافی بل تھما دیا۔
خاتون کی جانب سے واضح نہیں کیا گیا کہ جسم کے کس حصے سے تل ہٹوانے کی سرجری کی گئی۔
امریکی خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ سرجری کے دوران رونے کی وجہ سے ان سے اضافی فیس لی گئی۔
خاتون نے سوشل میڈیا پر بل کی تصویر اپ لوڈ کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون سے سرجری کے دوران رونے کی وجہ سے (brief emotion) 11 ڈالرز ( یعنی 1800 پاکستانی روپے) کا اضافی بل وصول کیا گیا۔
سوشل میڈیا پر اس پوسٹ کو اب تک 2 لاکھ سے زائد بار پسند کیا جاچکا ہے۔