فیس بک نے سوشل میڈیا ایپلیکیشن کی سروس متاثر ہونے پر صارفین سے معذرت کرلی

فیس بک نے سوشل میڈیا ایپلیکیشن کی سروس متاثر ہونے پر صارفین سے معذرت کرلی ہے۔

فیس بک کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر مائیک نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘صارفین کو ہونے والی پریشانی پر معذرت خواہ ہیں جبکہ خلل دور کرکے سروسز کی جلد بحالی کی کوشش کررہے ہیں’۔

واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز متاثر ہوگئیں جس وجہ سے لاکھوں صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

دنیا بھر میں مذکورہ سوشل میڈیا ایپلیکیشن کی سروس پیر کو پاکستانی وقت کے مطابق تقریباً رات ساڑھے آٹھ بجے متاثر ہوئیں اور محض ٹوئٹر سماجی رابطوں کی بڑی ویب سائٹ تھی جو بحال رہی لہٰذا صارفین ٹوئٹر پر ہی اپنی مایوسی کا اظہار کررہے ہیں۔

دوسری جانب واٹس ایپ نے ٹوئٹر پر بیان جاری کیا جس میں کہا کہ ہمیں علم ہے کہ ’بعض‘ لوگوں کو واٹس ایپ کے استعمال میں مسئلہ درپیش ہے، ہم چیزوں کو معمول پر لانے کیلئے کام کررہے ہیں اور اس حوالے سے جلد ہی آگاہ کیا جائے گا’۔

اپنا تبصرہ بھیجیں