لوئر کوہستان: شاہراہِ قراقرم کو شیطان پڑی سے پٹن تک کھول دیا گیا

لوئر کوہستان میں شاہراہِ قراقرم کو شیطان پڑی سے پٹن تک کھول دیا گیا تاہم گلگت اور اپرکوہستان کے لیے شاہراہ بدستور بند ہے۔

ڈپٹی کمشنر لوئر کوہستان سیف الاسلام کے مطابق شاہراہ قراقرم کو کھولنے کے لیے ایف ڈبلیو او کام کررہی ہے اور آج شاہراہ کو دو طرفہ ٹریفک کے لیے کھولے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہےکہ لینڈسلائیڈنگ سے شاہراہِ قراقرم 3 روز سے بند ہے اور شاہراہ کی بندش سے گلگت سے راولپنڈی جانے والے مسافر پریشانی کا شکارہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں