ملک میں کورونا سے مزید 54 افراد انتقال کرگئے جب کہ 1300 سے زائد کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔
پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 48907 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1308 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 54 افراد انتقال کر گئے۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.67 فیصد رہی۔
Statistics 4 Oct 21:
Total Tests in Last 24 Hours: 52,415
Positive Cases: 1490
Positivity %: 2.84%
Deaths : 27
Patients on Critical Care: 3407— NFRCC (@NFRCCofficial) October 4, 2021
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 27947 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 52656 تک جاپہنچے ہیں۔
اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1634 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 11 لاکھ 78883 ہو گئی ہے۔