انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والے خیر الانعام نامی شخص نے چاول بنانے والے ککر کو شادی کے 4 دن بعد ہی طلاق دے دی۔
سوشل میڈیا پر زیر بحث رہنے والے خیرالانعام نےکچھ روز قبل ایک ککر سے اس لیے شادی کی تھی کہ نہ ہی یہ زیادہ بات کرتا ہے اور اسے معلوم ہے کہ کھانا کیسے پکایا جاتا ہے لیکن شادی کے 4 دن بعد ہی انہوں نے اسے طلاق دے دی۔
خیر الانعام نے فیس بک پر اعلان کرتے ہوئے ککر کو طلاق دینے کی اطلاع دی اور کہا یہ تو صرف چاول ہی بنا سکتا ہے۔
صارفین کی جانب سے خیال کیا جارہا ہے کہ خیر الانعام کا ککر سے شادی کرنا بظاہر ایک سوشل میڈیا اسٹنٹ تھا۔
مقامی میڈیا کے مطابق خیرالانعام سوشل میڈیا کی ایک مشہور شخصیت ہیں جو اپنے فالوورز کو محظوظ کرنے کیلئے مختلف حرکات کرتے رہتے ہیں۔