گزشتہ ماہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ منال خان کے سسر محسن اکرام سوشل میڈیا صارفین پر سیخ پا ہوگئے ۔
اداکار محسن اکرام نے حال ہی میں اپنے بیٹے احسن محسن اکرام اور بہو منال کی شادی کی جوتا چھپائی کی ویڈیو انسٹاگرام پر پوسٹ کی
ویڈیو پوسٹ کرتے ہی ایک خاتون صارف نے کمنٹ کیا کہ اب تو شادی ختم ہوگئی ہے اب تو پوسٹ لگانا بند کردو۔
محسن اکرام نے خاتون کے کمنٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ‘آپ کیوں میرے انسٹاگرام پر آئیں اور کمنٹ کیا؟ میرا انسٹا میری مرضی’۔
ایک اور صارف نے کمنٹ کیا کہ منال کی پوری فیملی پیسوں کو اپنی طرف کھینچ رہی ہے ، جس کا جواب دیتے ہوئے محسن اکرام نے کہا کہ’ یہ ایک رسم کا حصہ ہے اس میں پیسے کی کوئی بات نہیں ہے اس خوشی کے موقع پر بچوں کو خوش کرنے کیلئے کچھ بھی دے سکتے ہیں’۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ منال اور احسن محسن اکرام ر شتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔