ملک میں مون سون بارشوں پر محکمہ موسمیات نے اعداد و شمار جاری کردیے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں جولائی سے ستمبر تک 3 فیصدکم بارشیں ہوئیں، سب سے کم بارشیں صوبہ سندھ میں ریکارڈ کی گئیں
محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں معمول سے 18 فیصد کم بارشیں ریکارڈکی گئیں ، گلگت بلتستان میں معمول سے 21 فیصد زائد بارشیں ریکارڈ کی گئیں، آزاد جموں وکشمیر میں 17 فیصد کم بارشیں ریکارڈ ہوئیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں 18 اور خیبرپختونخوا میں پانچ فیصد زائد بارشیں ہوئیں جب کہ پنجاب میں 9 فیصد کم بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔