میرے بارے میں جھوٹی خبریں مت پھیلائیں، عمر اکمل

پاکستانی کرکٹر عمر اکمل نے سوشل میڈیا پر اپنے حوالے سے زیر گردش خبروں کو جھوٹا قرار دے دیا۔

عمر اکمل نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‘سب سے درخواست ہے کہ میرے بارے میں غلط خبریں مت پھیلائیں۔‘

واضح رہے کہ عمراکمل چند روز قبل امریکا روانہ ہوگئے تھے جہاں وہ مقامی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر خبریں گردش کررہی تھیں کہ عمر اکمل پاکستان چھوڑ کر مستقل طور پر امریکا چلے گئے ہیں اور وہ مزید کرکٹ امریکا میں ہی کھیلیں گے۔

تاہم عمراکمل کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ وہ کن خبروں کو نہ پھیلانے کی بات کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں