ویڈیو: پیٹرول پمپ پر ڈکیتی، ڈاکو کیش کا ڈبہ ہی لے اڑے

ساہیوال: پیٹرول پمپ پر ڈکیتی کی واردات ہوئی جس میں ڈاکو کیش کا ڈبہ اٹھاکر رفو چکر ہوگئے۔

ہڑپہ ریلوےاسٹیشن کے قریب واقع پیٹرول پمپ پرڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 3 موٹرسائیکل سوار پیٹرول پمپ پرآئے جن میں سے ایک ڈاکونے آتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔

ڈاکو کی فائرنگ سے پیٹرول پمپ کا عملہ اورگاہک جان بچانے کےلیےادھر ادھر بھاگ پڑے، دوسرے ڈاکو نے پیٹرول پمپ کا پورا کیش کا ڈبہ اٹھایا اور موٹرسائیکل پر رکھ کر سوار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کیش کے ڈبے میں 2 لاکھ 45 ہزار روپے تھے، واردات کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں