کراچی میں شہید ملت روڈ پر بنا انڈر پاس عمر شریف کے نام سے منسوب

کراچی میں شہید ملت روڈ پر بنا حیدر علی انڈر پاس لیجنڈ اداکار عمر شریف کے نام سے منسوب کر دیا گیا۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کی جانب سے شہید ملت روڈ پر بنے انڈر پاس کو اداکار عمر شریف کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

مرتضیٰ وہاب نے شہید ملت پر انڈر پاس کو عمر شریف کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان چند روز قبل اداکار کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا تھا۔

کے ایم سی نے انڈر پاس کو عمر شریف کے نام سے منسوب کرنے کی قرارداد پیر کے روز منظور کی تھی۔

خیال رہے کہ عمر شریف کراچی سے علاج کے لیے امریکا منتقلی کے دوران 2 اکتوبر کو جرمنی کے اسپتال میں انتقال کر گئے تھے۔

اداکار کی میت کراچی پہنچائی جا چکی ہے اور ان کی نماز جنازہ کلفٹن کے پارک میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین ان کی وصیت کے مطابق عبداللہ شاہ غازی مزار کے احاطے میں ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں