2050 میں 5 ارب افراد کو پانی تک رسائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے خبر دار کیا ہےکہ 2050 میں 5 ارب افراد کو پانی تک رسائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی (ا ے ایف پی) کے مطابق اقوام متحدہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ 2050 میں5 ارب سے زائدافراد کو پانی تک رسائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اقوام متحدہ کے زیر انتظام کام کرنے والے عالمی موسمیاتی ادارے کی ایک نئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2018 میں پہلے ہی 3.6 ارب افراد کو سالانہ کم از کم ایک ماہ تک پانی کی ناکافی رسائی حاصل تھی۔

عالمی موسمیاتی ادارے کے سربراہ پیٹری تالاس کا کہنا ہے کہ ہمیں پانی کے بڑھتے ہوئے بحران پر جاگنے کی ضرورت ہے ۔

دی اسٹیٹ آف کلائمیٹ سروسز واٹر کی 2021 کی یہ رپورٹ (Climate Change Conference) COP26 سے کچھ ہفتے پہلے آئی ہے ۔

اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس 31 اکتوبر سے 12 نومبر تک گلاسگو میں منعقد ہو رہی ہے۔

عالمی موسمیاتی ادارے نے زور دیا کہ پچھلے 20 سالوں کے دوران ، زمین پر اور زیر زمین ذخیرہ شدہ پانی کی سطح اور برف کی شرح میں ہر سال ایک سینٹی میٹر کی کمی ہوئی ہے۔

عالمی موسمیاتی ادارےکے مطابق سب سے زیادہ نقصان انٹارکٹیکا اور گرین لینڈ میں ہوا ہے لیکن زیادہ آبادی والے علاقوں کو پانی کے کافی مسائل کا سامنا ہے جبکہ زمین پر صرف 0.5 فیصد پانی قابل استعمال ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں