برطانیہ نے بنگلادیش سمیت 32 ممالک سے متعلق سفری ہدایات میں نرمی کردی

برطانیہ نے بنگلادیش سمیت 32 ممالک سے متعلق اپنی سفری ہدایات میں نرمی کردی جس کے بعد اب برطانوی شہری ان ممالک کا سفر آسانی سے کرسکیں گے۔

برطانوی محکمہ خارجہ ، کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق برطانیہ نے 32 ممالک کے حوالے سے سفری پابندیاں نرم کی ہیں جن کے حوالے سے پہلے سفر نہ کرنے کی ہدایات تھیں۔

ان ممالک میں بنگلادیش، ملائیشیا اور دیگر ممالک شامل ہیں۔

اعلامیے کے مطابق ایڈوائزری تبدیل ہونے کے بعد اب برطانوی شہری ان ممالک کا آسانی سے سفر کرسکیں گے اور بیمہ کمپنیاں شہریوں کی انشورنس بھی کرسکیں گی۔

خیال رہے کہ برطانیہ نے اپنے شہریوں کو کورونا سے زیادہ متاثرہ ممالک کا سفر سے منع کر رکھا تھا اور حکومتی ہدایات کو مد نظر رکھتے ہوئے بیمہ کمپنیاں بھی ان ممالک کو جانے والے افراد کا بیمہ نہیں کررہی تھیں۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ شہری ان 32 ممالک کا سفر صرف ناگزیر وجوہات کی بنا پر ہی کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں