ویڈیو: بھارت میں طیارہ مسافر پل کے نیچے پھنس گیا

بھارت میں ایک طیارہ پیدل چلنے والے مسافروں کے لیے بنے پل کے نیچے پھنس گیا۔

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں طیارے کے مسافر پل کے نیچے پھنسنے کا عجیب واقعہ چند روز قبل اس وقت پیش آیا جب ایک طیارے کو زمینی طور پر نئی دہلی کے ہوائی اڈے سے ایک دوسری جگہ پر منتقل کیا جا رہا تھا کہ اونچائی زیادہ ہونے کے باعث طیارہ پُل کے نیچے سے نہ گزر سکا اور پھنس گیا۔

بھارتی طیارے کے مسافر پل کے نیچے پھنسے ہونے کے مناظر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہے ہیں، ویڈیو کلپس اور تصاویر میں طیارے کو نئی دہلی میں پیدل چلنے والوں کے ایک پُل کے نیچے پھنسا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب طیارے کے مالک نے سوشل میڈیا پر طیارے کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہونے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پرانے طیاروں کو پُر تعیش ریستورانوں میں تبدیل کرتے ہیں تاکہ عوام مہنگے ٹکٹ خریدے بغیر جہاز پر سوار ہو کر کھانے پینے کے تجربے سے لطف اندوز ہو سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں