آرڈیننس کو چیلنج کرنے پر پارٹی میں رائے منقسم ہے: رانا ثنااللہ

لاہور: مسلم لیگ (ن) نے نیب آرڈیننس پر احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ (ن) لیگ کے اجلاس میں نیب آرڈیننس پر احتجاج کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم آرڈیننس کو چیلنج کرنے پر پارٹی میں رائے منقسم ہے۔

انہوں نے کہا کہ آرڈیننس کو چیلنج کرنے سے ایسا فیصلہ آسکتا ہے جو توقعات کے برخلاف ہو، کوشش ہوگی کہ پوری اپوزیشن یہ واردات روکنے کے لیے میدان میں آئے۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ مریم نواز کے تازہ بیان پر اجلاس میں اعتراض نہیں ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں