تیونس میں عرب آمروں کے خلاف تنقیدی نظم پڑھنے پر ٹی وی اسٹیشن کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا اور شو کے میزبان کو گرفتار کر لیا گیا۔
تنقیدی نظم پڑھنے پر تیونس کے نجی ٹی وی اسٹیشن پر سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے دھاوا بول دیا، اسٹوڈیو میں توڑ پھوڑ کی اور زیتونا ٹی وی ٹاک شو کے میزبان عامر ایاد کو گرفتار کر لیا۔
شو کے میزبان عامر ایاد نے عراق کے انقلابی شاعر احمد مطر کی تنقیدی نظم ‘حکمراں’ پڑھی تھی، عامر ایاد پر ریاست کی سلامتی کو کمزور کرنےکا الزام عائد کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ پارلیمنٹ توڑ کر کابینہ معطل کرنے والے تیونس کے صدر قیس سعید کی حکومت چند ماہ قبل الجزیرہ ٹی وی کا دفتر بھی بند کر چکی ہے۔