جاپان نے چہرے کو مکمل طور پر ڈھانپنے والامنفرد چشمہ تیار کرلیا

اکثر لوگ منہ کو دھوپ سے بچانے کیلئے رومال یا ماسک کا استعمال کرتے ہیں لیکن جاپان کی ایک کپمنی نے اس کا بھی حل ڈھونڈ لیا ہے ۔

جاپانی کمپنی نے ایک ایسا چشمہ تیار کرلیا ہے جو کہ وہ نہ صرف آپ کی آنکھوں کو بلکہ آپ کے مکمل چہرے کو ڈھانپ لیتا ہے۔

جاپان کی کمپنی ’زیڈ جی ایچ وائی بی ڈی‘(ZGHYBD) نے منفرد طرز کا مضبوط چشمہ پولی کاربونیٹ پلاسٹک سے تیار کیا ہے جبکہ ان کی لمبائی 16.5 سینٹی میٹر اور چوڑائی 14.2 سینٹی میٹر ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ منفرد چشمہ صارفین کو سورج کی روشنی کے ساتھ الٹراوائیلٹ شعاعوں سے بھی بچاتا ہے جبکہ اس کو پہننے والا چہرے پر دھول مٹی سے بھی بچ سکتا ہے۔

اس کے علاوہ کپمنی کا کہنا ہے کہ اس چشمے کو پہن کر صارفین کو دیکھنے میں بھی کوئی مشکلات پیش نہیں آئیں گی۔

اس منفرد چشمے کی قیمت 18 ڈالرز ( یعنی 3 ہزار پاکستانی روپے) سے زائد ہے جبکہ اس چشمے کو صارفین جابان کی ایمازون ویب سائٹ سے خرید سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں