چنیوٹ میں خاتون سے دوستی کے الزام میں ایک شخص کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق چنیوٹ میں خاتون کے بھائیوں نے مبینہ طور پر ساتھیوں سے مل کر ایک شخص کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور آنکھوں میں کیلیں ٹھوک دیں جس سے اس کی آنکھیں ضائع ہوگئیں۔
پولیس نے خاتون کے بھائیوں سمیت 13 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جب کہ دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزمان کو شک تھا کہ ان کی بہن کے ساتھ متاثرہ شخص کی دوستی ہے، متاثرہ شخص سودا سلف لینے جارہا تھا کہ 13 افراد نے اسے گھیرلیا اورآنکھوں میں کیل ٹھونک کر آنکھیں ضائع کردیں۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔