شادی کی تقریب میں چچاکی فائرنگ سے بھتیجا ہلاک

ساہیوال: نواحی گاؤ ں میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق شادی کی تقریب میں چچا نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گولی اس کے 24 سالہ بھتیجے کو جالگی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے کارروائی شروع کردی۔

پولیس ذرائع کا بتانا ہےکہ ملزم شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کررہا تھا کہ اس دوران واقعہ پیش آیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں