نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں سدرن پنجاب نے ناردرن کو4 وکٹوں سے شکست دے دی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے دوسرے مرحلے میں سدرن پنجاب نے ناردرن کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔
سدرن پنجاب نے ٹاس جیت کرناردرن کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو ناردرن نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنائے۔
ناردرن کی طرف سے حیدر علی نے 40 گیندوں پر 72 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، انکی اننگز میں 7 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔
ناردرن کے عماد وسیم نے 6 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 40 رنز بنائے جبکہ محمد نوار 38 رنز بنا پائے۔
سدرن پنجاب کے ضیا ءالحق نے2 جبکہ عامر یامین، نسیم شاہ اور حسان خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
سدرن پنجاب نے 212 رنز کا ہدف آخری اوور میں6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
سدرن پنجاب کے سلمان علی آغا نے ناقابل شکست 68 رنز بنائے انکی اننگز میں چار چوکے اور پانچ چھکے شامل تھے۔
اس کے علاوہ عامر یامین نے 2 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 41 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ اعظم خان اور صہیب مقصود نے 23 ،23 رنز بنائے۔
ناردرن کے سلمان ارشاد اور محمد نواز نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
سلمان علی آغا کو 68 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
اس سے قبل بدھ کے روز کھیلے گئے پہلے میچ میں سینٹرل پہنجاب نے سندھ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔