بھارت میں ایک طیارہ پیدل چلنے والے مسافروں کے لیے بنے پل کے نیچے پھنس گیا۔
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں طیارے کے مسافر پل کے نیچے پھنسنے کا عجیب واقعہ چند روز قبل اس وقت پیش آیا جب ایک طیارے کو زمینی طور پر نئی دہلی کے ہوائی اڈے سے ایک دوسری جگہ پر منتقل کیا جا رہا تھا کہ اونچائی زیادہ ہونے کے باعث طیارہ پُل کے نیچے سے نہ گزر سکا اور پھنس گیا۔
بھارتی طیارے کے مسافر پل کے نیچے پھنسے ہونے کے مناظر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہے ہیں، ویڈیو کلپس اور تصاویر میں طیارے کو نئی دہلی میں پیدل چلنے والوں کے ایک پُل کے نیچے پھنسا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔
وڈیو: بھارتی طیارہ پیدل چلنے والوں کے پُل کے نیچے پھنس گیاhttps://t.co/O43qPBJ9Ze pic.twitter.com/ySH7KPSgrs
— العربیہ اردو (@AlArabiya_Ur) October 6, 2021
دوسری جانب طیارے کے مالک نے سوشل میڈیا پر طیارے کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہونے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پرانے طیاروں کو پُر تعیش ریستورانوں میں تبدیل کرتے ہیں تاکہ عوام مہنگے ٹکٹ خریدے بغیر جہاز پر سوار ہو کر کھانے پینے کے تجربے سے لطف اندوز ہو سکیں۔