ٹیکسی ڈرائیور نے زبردستی’ اے سی’ چلوانے پر بھارتی اداکارہ کے خلاف شکایت درج کروادی

بھارت کے شہر بنگلور میں ٹیکسی ڈرائیور نے مقامی فلم انڈسٹری ( تیلوگو) کی اداکارہ سنجانا گلرانی کے خلاف زبردستی ائیر کنڈیشن (اے سی) چلوانے پر شکایت درج کرادی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹیکسی ڈرائیور کا کہنا ہے کہ گاڑی میں اے سی چلانا کرناٹکا میں کورونا ایس او پیزکے خلاف ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈرائیور کا مؤقف ہے کہ اداکارہ ٹیکسی میں بیٹھیں اور اے سی چلانے کا بولامگرمیں نے انکار کردیا لیکن انہوں نے ضد کی تو میں نے کم لیول پر اے سی چلادیا

ڈرائیور کا کہنا تھا کہ اداکارہ نے اے سی کو 4 درجے تک بڑھایا اور میرے ساتھ بدتمیزی کی انہوں نے میرے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کرنے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر میرے خلاف مہم چلانے کی دھمکی بھی دی۔

اس کے علاوہ اداکارہ سنجانا گلرانی نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا کہ ڈرائیور نے کورونا ایس او پیز کے بارے میں کچھ نہیں بتایا اور مجھ سے بد تمیزی بھی کی۔

انہوں نے کہا کہ بطور کسٹمر میرا حق ہے کہ اچھی سروس مانگوں، ٹیکسی ڈرائیور کی جانب سے لگائے گئے الزامات صرف کہانیوں سے زیادہ نہیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں