بلو چستان کے ضلع ہرنائی میں زلزلے سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے امدادی سرگرمیوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔
ہرنائی میں گذشتہ شب آنے والے زلزلے سے بڑے پیمانے پر جانی ومالی نقصانا ت رپورٹ ہوئے ہیں، ہرنائی ،شاہرگ کے متاثرہ علاقوں میں درجنوں کچے مکانات منہدم ہوئے ہیں جب کہ سیکڑوں مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے، ان نقصانات کے باعث بڑی تعداد میں لوگوں نے کھلے آسمان تلے رات گزاری۔
زلزلے سے متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے متاثرین کو اشیائے ضرورت نہیں مل رہیں۔
دوسر جانب ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے قومی و صوبائی اداروں کی جانب سے ٹینٹس، خوراک اور دیگر اشیائے ضرورت ہرنائی پہنچائی جارہی ہیں۔
ادھر این ڈی ایم اے حکام کا کہنا ہے کہ ہرنائی کے زلزلہ متاثرین کیلئے 150 ٹینٹ ،150ترپال، 700کمبل اور 700 مچھر دانیاں بھجوا دی گئیں ہیں جب کہ پی ڈی ایم اے کے مطابق متاثرہ 500 خاندانوں کیلئے فوڈ اور نان فوڈ آئٹمزروانہ کردیے ہیں۔
اس کے علاوہ 200 خیمے اور 50 بڑے ٹینٹس بھی ہرنائی پہنچ گئے ہیں۔