برطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرے کی شادی کی لاپتہ ہونے والی انگوٹھی اور جوتے مل گئے۔
اینڈی مرے نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ کے ساتھ ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ میرے جوتے اور ان کے تسموں کے ساتھ بندھی ہوئی شادی کی انگوٹھی کہیں کھو گئی تھی جسے میں نے ہر جگہ تلاش کیا، ہوٹل کی سکیورٹی ٹیم کو بھی بتایا۔
ٹینس اسٹار نے مزید بتایا کہ کیا آپ یقین کریں گے کہ جوتے واپس گھر پہنچ گئے ہیں لیکن ان سے اب بھی بہت ہی خطرناک بدبو آ رہی ہے تاہم میں دوبارہ ’گڈ بُک‘ میں واپس آ گیا ہوں۔
خیال رہے کہ اینڈی مرے کھیل کے دوران اپنی شادی کی انگوٹھی تسموں سے باندھنے کے عادی ہیں اور گزشتہ روز انہوں نے سوشل میڈیا پر بتایا تھا کہ میری شادی کی انگوٹھی اور جوتے کہیں لاپتہ ہو گئے ہیں۔