پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے مزید 26 افراد انتقال کر گئے اور 912 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔
پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 45 ہزار 619 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 912 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 26 افراد انتقال کر گئے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.99 فیصد رہی۔
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار 58 ہو گئی اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 56 ہزار 233 تک جا پہنچے ہیں۔
اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1633 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 11 لاکھ 84 ہزار 527 ہو گئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 43648 ہے۔