لاہور:بھگت پورہ میں گھریلو تنازع پرباپ نےبیٹی کوگولی مار کرقتل کرنے کے بعد خود بھی خودکشی کرلی۔
پولیس کے مطابق بھگت پورہ میں گھریلو تنازع پر55 سالہ باپ رانا شہباز نے پہلےاپنی 18 سالہ بیٹی کوگولی مارکرقتل کیا اور پھر اپنےسر میں گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
پولیس کا بتانا ہےکہ رانا شہباز نے دوشادیاں کررکھی تھیں جس کی وجہ سے گھر میں اکثر جھگڑا رہتا تھا، فرانزک ٹیموں اور پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد باپ بیٹی کی لاشوں کو ڈیڈ ہاؤس منتقل کردیا۔