ٹھٹھہ کے قریب رہائشی بستی سے بلیک کوبرا سانپ کو پکڑ لیا گیا۔
سندھ وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ کےمطابق ’لالوجوگی‘ نامی شخص نے سانپ کو بستی سےنکال کر ہالیجی جھیل وائلڈ لائف کے قدرتی ماحول میں چھوڑ دیا۔
سندھ وائلڈ لائف نے لالوجوگی کی جانب سے سانپ کو قدرتی ماحول میں چھوڑے جانے کی اطلاع اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دی۔
لالو جوگی نے ھالیجی جھیل وائیلڈ لائیف سینکچوری، ضلع ٹھٹہ،سندھ🇵🇰 کے قریبی ٹائون سے بلیک کوبرا ریسکیو کرکے، سینکچوری ایریا میں قدرتی ماحول میں بحفاظت رلیز کردیا۔ لالو جوگی کے ھاتھ میں سانپ کے ساتھ برتائو کرنے کا شاندار فن موجود ہے۔ pic.twitter.com/jxjFV64DA2
— SindhWildlife (@sindhwildlife) October 12, 2021
سندھ وائلڈ لائف نے ٹوئٹر پر ویڈیو بھی جاری کی اور بتایا کہ لالو جوگی کے ہاتھ میں سانپ کو سنبھالنے کا شاندار فن موجود ہے۔