لاہور پولیس نے قتل کے مقدمے میں اشتہاری ملزم کو 13سال بعد گرفتار کرلیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم راشد 2008 میں شہری یعقوب کو قتل کر کے فرار ہو گیا تھا۔
ترجمان نے بتایا کہ اشتہاری ملزم راشد کراچی میں روپوش رہا تاہم 13 سال بعد ملزم کو انویسٹی گیشن ونگ نےگرفتارکرلیا،ملزم کے دیگر ساتھی پہلے ہی گرفتارہوکرجیل جاچکے ہیں۔