لاہور: لیڈی ڈاکٹرز کی نازیبا ویڈیوز بنانے والا ڈاکٹر معطل

لاہور: لیڈی ڈاکٹرز اور نرسز کی نازیبا ویڈیوز بنانے والے ڈاکٹر کو معطل کر دیا گیا۔

محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملزم جناح اسپتال میں بطور ڈاکٹر تعینات تھا، ملزم کے خلاف ایک خاتون نے نازیبا ویڈیو بنانے کی شکایت کی تھی۔

صوبائی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے مقدمہ درج کر کے ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا تھا اور اب ڈاکٹر کو معطل کر دیا گیا ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق جناح اسپتال لاہور کے ڈاکٹرعبد اللہ حارث کے خلاف چونگی امرسدھو لاہور کی رہائشی ایک متاثرہ خاتون نے سائبر کرائم ونگ میں درخواست دی تھی، ملزم متاثرہ خاتون کی نازیبا ویڈیوز سے اسے بلیک میل کر رہا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں