امریکا کے ائیرپورٹس پر مسافروں کی جانب سے اپنے ہمراہ پستول لانے میں ریکار ڈ اضافہ ہوگیا۔
امریکی ٹرانسپورٹ سکیورٹی ایڈمنسٹریشن نے روں سال اکتوبر تک مسافروں سے مختلف ائیرپورٹس پر 4 ہزار 495 پستول برآمد کیں جن میں سے زیادہ تر لوڈڈ تھیں۔
ٹرانسپورٹ سکیورٹی کا کہنا ہے کہ مسافروں کے پاس سے اتنی تعداد میں پستول ملنا یہ ایک ریکارڈ ہے جبکہ اس سے قبل 2019 میں کورونا کے باعث مسافروں کی کمی کی وجہ سے یہ تعداد 4 ہزار 432 تھی۔
امریکی ٹرانسپورٹ سکیورٹی ایڈمنسٹریشن کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اتنی زیادہ تعداد میں اسلحہ ملنا کافی خطرناک ہے۔
تاہم ٹرانسپورٹ سکیورٹی ایڈمنسٹریشن نے اس کی کوئی وجہ پیش نہیں کی کہ لوگ ائیرپورٹ پر اتنی تعداد میں پستول لانے کی کوشش کیوں کر رہے تھے۔