لاہور ائیرپورٹ کے رن وے پرکارگو جہاز کےٹائر برسٹ، فلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا

    لاہور ائیرپورٹ کے رن وے پر نجی کمپنی کے کارگو جہاز کےٹائر برسٹ ہوگئے جس کی وجہ سے فلائٹ آپریشن معطل ہوگیا۔

    لاہور ائیرپورٹ سے فلائٹ آپریشن معطل ہونےسے متعلق سول ایوی ایشن نےنوٹم جاری کردیا ہے ۔

    نوٹم کے مطابق لاہور ائیرپورٹ کامین رن وے 36L اور سیکنڈری رن وے 18R بند ہے ۔

    سول ایوی ایشن کےنوٹم میں کہا گیا ہے کہ رن وے پر کھڑے ایک جہاز کے ٹائر برسٹ ہونے کے باعث رن وے بند ہے جبکہ تمام ائیرلائنز کو لاہور ائیرپورٹ کے بجائے پروازوں کا رُخ دیگر ائیرپورٹ پر موڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    اس کے علاوہ فضائی آپریشن معطل ہونے سے متعلق ائیرلائنز کو نوٹم جاری کرکے آگاہ کردیا گیاہے۔

    ذرائع کے مطابق ائیرپورٹ کا رن وے صبح 4 بجے تک کلیئر ہونے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں