جام کمال اکثریت کی حمایت کھوچکے ہیں: ظہور بلیدی

بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما ظہور بلیدی کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال اکثریت کی حمایت کھوچکے ہیں۔

بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما ظہور بلیدی نے دعویٰ کیا کہ جام کمال کے پاس 26 اور ہمارے پاس 40 سے 45 ارکان موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جام کمال اکثریت کی حمایت کھوچکے ہیں، ہمارے اتحادیوں نے جام کمال سے نہیں بلکہ بلوچستان عوامی پارٹی سے اتحاد کیا ہے۔

ظہور بلیدی کا کہنا تھا کہ پورا یقین ہے کہ اتحادی اور اپوزیشن جماعتیں ہمارے ساتھ ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بلوچستان عوامی پارٹی کے ترجمان کی جانب سے وزیراعلیٰ جام کمال پر ہارس ٹریڈنگ کا الزام عائد کیا جاچکا ہے۔

ترجمان بی اے پی سردار عبدالرحمان کھیتران کا کہنا تھا کہ جام کمال نے مجھے میرے بیٹے کے ذریعے آفربھیجی، میرے بیٹے کو من پسند وزارت اور دیگرکی آفرکی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں