گوانتا ناموبے جیل کے مزید 2 مسلمان قیدیوں کی رہائی کی منظوری

امریکی حکومت نے بدنام زمانہ گوانتا ناموبے جیل کے مزید دو قیدیوں کی رہائی کی منظوری دے دی ہے۔

پنٹاگون حکام نے گوانتا ناموبے جیل سے دو مسلمان قیدیوں کی رہائی کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

افغانستان کے اسد اللہ ہارون گل اور یمن کے سناد یسلم الکاظمی کو رہا کر دیا جائے گا، دونوں قیدیوں کو 7 اکتوبر کو رہا کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ گوانتا ناموبے کی فوجی جیل میں کئی سالوں سے جنگی دور کے 39 قیدی موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں